کوئٹہ میں انٹرنیشنل 60 سیکنڈ فلم فیسٹول کا انعقاد

اتوار 13 مارچ 2016 13:34

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 مارچ۔2016ء) کوئٹہ میں ایک روزہ انٹرنیشنل ساٹھ سیکنڈ فلم فیسٹول شروع ہوگیا۔ فیسٹول میں پاکستان سمیت دیگر ممالک میں بنائی گئی ایک منٹ کی رپورٹس کی شامل کی گئیں ہیں۔آفیسرز کلب کوئٹہ کے زیر اہتمام ایک روزہ انٹرنیشنل فلم فیسٹول کا آغاز چار سال قبل کیا گیا۔ جس کا بنیادی مقصد دنیا بھر کے نوجوان فلم سازوں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔

(جاری ہے)

جہاں وہ مختلف خیالات اور نظریات کے حامل فلم بینوں کے سامنے اپنے آئیڈیاز کے ذریعے سماجی مسائل ایک منٹ میں اجاگر کرسکیں۔اس کے علاوہ فیسٹول میں فلم سازی اور فوٹو گرافی پر ورکشاپس کے ساتھ ساتھ اسکریننگ اور معاشرتی تبدیلوں پر پینل ڈسکشن کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ آفیسرز کلب کوئٹہ میں منعقد ہونے والے ساٹھ سیکنڈ فلم فیسٹول میں فلم سے دلچسپی لینے والوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :