شاہ رخ خان کے ”فین “رنویر سنگھ بے ہوش ہوگئے

اتوار 13 مارچ 2016 13:31

شاہ رخ خان کے ”فین “رنویر سنگھ بے ہوش ہوگئے

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 مارچ۔2016ء) بولی ووڈ اداکار رنویر سنگھ آجکل آدتیہ چوپڑا کی ڈریم فلم ”بے فکرے “کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شوٹنگ کے دوران رنویر سنگھ شاہ رخ خان کی نئی آنے والی فلم فین کے پوسٹر کے سامنے ڈانس کررہے تھے۔ ایسے میں شاہ رخ خان بھی وہاں پہنچ گئے تاہم انھوں نے رنویر سنگھ کو دیکھ ”ابے جا“قسم کے تاثرات کا اظہار کیا اور آگے بڑھ گئے۔

(جاری ہے)

مگر جیسے ہی شاہ رخ خان آگے بڑھے رنویر سنگھ بے ہوشی کی اداکاری کرتے ہوئے کٹے ہوئے شہتیر کی طرح زمین بوس ہوگئے۔بعد از رنویر سنگھ کی جانب سے اپنے پسندیدہ ہیرو کی نئی آنے والی فلم ”فین“کے گانے ”جبرا فین“کی یہ ڈب سمش ویڈیو ٹویٹر پر اپلوڈ کی گئی۔ رنویر سنگھ نے مذکورہ ویڈیو کے ساتھ پیغام میں سپر سٹار کو تمام موشن پوسٹر کے باپ کے لقب سے بھی نوازا۔ دوسری جانب شاہ رخ خان نے ٹویٹر پر رنویر کی ٹویٹ کے جواب میں لکھا کہ منیش بھی کیسے کیسے ہیروز کو چانس دے دیتاہے۔۔۔ جبرا بینڈ باجا والے۔

متعلقہ عنوان :