رقص میری پہچان ہے چھوڑنے کاسوال ہی پیدا نہیں ہوتا ‘ گل نا ز

اتوار 13 مارچ 2016 13:28

رقص میری پہچان ہے چھوڑنے کاسوال ہی پیدا نہیں ہوتا ‘ گل نا ز

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 مارچ۔2016ء) تھیٹر کی نامور اداکارہ گل نا ز نے کہا ہے کہ رقص میری پہچان ہے چھوڑنے کاسوال ہی پیدا نہیں ہوتا ،موجودہ دور میں اچھا اورمعیاری رقص اسٹیج ڈرامہ کی کامیابی تصور کیاجاتا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں اداکار ہ نے کہا کہ رقص ایک آرٹ ہے جسے کچھ لوگوں نے اپنی مقبولیت کے لئے نیا رنگ دینے کی کوشش کی ہے جو انتہائی غلط ہے ۔میں فحش اور غیر اخلاقی رقص کے سخت خلاف ہوں ۔پنجاب آرٹس کونسل اپنی ثقافت کے فروغ کے لئے بہترین خدمات سرانجام دے رہا ہے جو قابل ستائش ہے ۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ متعدد فلموں میں پیشکش ہو چکی ہے جاندار کردار نہ ہونے کی وجہ سے انکار کر چکی ہوں ۔