بھا رت میں کھیل کرخوشی ہورہی ہے، شاہد آفریدی
ٹورنامنٹ کا پہلا میچ بہت اہم ہوتا ہے اور جیت کر اعتماد ملتا ہے، ہم بھارت میں اچھی کرکٹ کھیلیں گے، ٹورنامنٹ میں رہنے کے لئے پاکستان کو بھی اچھی پرفارمنس دکھانی ہو گی، ایڈن گارڈن میں پریس کانفرنس اچھا کھیل پیش کرنے کے لئے بھارت آئے ہیں اپنی قوم کو مایوس نہیں کرینگے، شعیب ملک
اتوار 13 مارچ 2016 13:19
کولکتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 مارچ۔2016ء) پاکستان ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ بھارت میں کھیل کرخوشی ہورہی ہے، کولکتہ میں ہمارا ٹریک ریکارڈ اچھا ہے۔کولکتہ کے ایڈن گارڈن میں پریس کانفرنس کے دوران شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ہم ذہنی اورجسمانی طورپرپرتیارتھے کہ بھارت میچ کھیلنے جائیں گے اور یہاں کھیل کر خوشی محسوس ہوری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کا پہلا میچ بہت اہم ہوتا ہے اور جیت کر اعتماد ملتا ہے، ہم بھارت میں اچھی کرکٹ کھیلیں گے۔شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم اچھا کھیل رہی ہے اور ویرات کوہلی اور یووراج سنگھ نے ایشیا کپ میں اچھا پرفارم کیا، ٹورنامنٹ میں رہنے کے لئے پاکستان کو بھی اچھی پرفارمنس دکھانی ہو گی۔(جاری ہے)
شاہد آفریدی نے کہا کہ کرکٹ تو کرکٹ ہی ہے‘ مانتا ہوں کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ہم پر بہت دباوٴ ہو گا لیکن کرکٹ میں ایسا ہی ہوتا ہے‘ ہماری کوشش ہو گی کہ دباؤ کے باوجود اچھی کرکٹ کھیلیں۔
البتہ کولکتہ میں ہمارا ٹریک ریکارڈ اچھا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بہت کم ممالک ایسے ہیں جہاں کرکٹ کھیلنے کا مزہ آتا ہے، بھارت میں کرکٹ کھیل کر ہمیشہ مزہ آتا ہے‘ پریس کانفرنس کے دوران شاہد آفریدی صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے پر اعتماد نظر آئے۔ اس موقع پر شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ہم نے ایشیا کپ میں اچھا کھیل پیش نہیں کر سکے لیکن یہ ایک علیحدہ ٹورنامنٹ ہے اور ہم اچھا کھیل پیش کرنے کے لئے بھارت آئے ہیں اور انشاء اللہ اپنی قوم کو مایوس نہیں کرینگے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے بطور اسپنر اپنے کیرئیر کا آغار کیا لیکن پھر بلے باز کا روپ دھارا، ہر نمبر پر بیٹنگ کی ہے اور ٹیم کے لئے ہر وقت تیار ہوں، شعیب ملک کا کہنا تھا کہ میری بیوی کا تعلق بھارت سے ہے اس لئے بھارت میں میرے لئے کبھی بھی سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں رہا۔اس سے قبل گرین شرٹس نے ایڈن گارڈنز میں بھرپور پریکٹس کی، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے۔ورلڈ ٹی20میں پاکستان کا پہلا میچ 16 مارچ کو ہو گا جبکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایونٹ کا اہم ترین میچ ایڈن گارڈن میں 19 مارچ کو کھیلا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.