مقبوضہ کشمیر:ضلع کپواڑہ میں بھارتی فوج کا اہلکارپر اسرار طور پر مردہ پایا گیا

اتوار 13 مارچ 2016 12:42

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 مارچ۔2016ء) مقبوضہ کشمیر میں ضلع کپواڑہ کے علاقے کرناہ میں بھارتی فوج کے ایک کیمپ میں ایک اہلکار کو پراسرار طور پر مردہ پایاگیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ بھارتی ریاست ہریانہ سے تعلق رکھنے والے فوجی اہلکار پنکج کمارکو ٹنگڈار کے علاقے بٹہ پورہ میں فوجی بیرک کے اندر بے ہوش پایاگیا ۔اس کو نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیا۔

متعلقہ عنوان :