قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی، حریت رہنما

اتوار 13 مارچ 2016 12:40

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 مارچ۔2016ء) مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنماؤں نے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں پلوامہ کے علاقے قائموہ میں شہید ہونے والے کشمیری نوجوان داؤ احمد شیخ کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطا بق محمد مصدق عادل ، عبدالمجید وانی، جعفر کشمیری اور انجینئر فیاض احمد پر مشتمل حریت رہنماؤں کا وفد شہید نوجوان کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کے لیے قائموہ گیا۔

انہوں نے اس موقع پر اپنی بات چیت میں کہا کہ کشمیری جموں وکشمیر کی بھارتی تسلط سے آزادی کے لیے بیش بہا قربانیاں دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قربانیاں ایک ضرور رنگ لائیں گی اور کشمیر بھارت کے غیر قانونی قبضے سے آزاد ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی قربانیاں تحریک آزادی کا قیمتی اثاثہ ہیں جس کی ہرقیمت پر حفاظت کی جائے گی۔