ریحام خان دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کیلئے 17 مارچ کو بھارت جائیں گی

19مارچ کو کولکتہ میں پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان میچ بھی دیکھیں گی

اتوار 13 مارچ 2016 12:29

ریحام خان دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کیلئے 17 مارچ کو بھارت ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 مارچ۔2016ء) ریحام خان دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے لیے 17 مارچ کو بھارت جائیں گی،19مارچ کو کولکتہ میں پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان میچ بھی دیکھیں گی۔بھارت کے معروف انڈیا ٹوڈے گروپ کی جانب سے منعقدہ 15ویں کانفرنس میں ا س بار ریحام خان پاکستان کی نمائندگی کریں گی جو مشہور ایکٹر جارج کلونی کی اہلیہ امل کلونی کے ہمراہ شرکت کریں گی ۔

(جاری ہے)

پاکستان کی طرف سے 2007ء میں محترمہ بینظیر بھٹو اور2009 ء میں سابق صدر پرویز مشرف بھی اس کانفرنس سے خطاب کر چکے ہیں۔بھارت کے سابق وزرائے اعظم اٹل بہاری واچپائی،منموہن سنگھ، موجودہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی ،افغان صدر عبداللہ، عبداللہ اور بھارت کے سابق صدر ڈاکٹر عبد الکلام بھی اس کانفرنس سے خطاب کر چکے ہیں۔ریحام خا ن بھارت میں تین روز قیام کریں گی اور 19 مارچ کو پاک بھارت میچ دیکھنے کولکتہ بھی جائیں گی۔ریحام خان اپنے قیام کے دوران وہ بھارت میں اسٹریٹ چلڈرن شیلٹر کا وزٹ بھی کریں گی۔