حسد کینسر سے زیادہ خطرناک بیماری ہے ،حیرت ہے لوگ خوشی سے اپنے ساتھ لگاتے ہیں‘ لیلیٰ

شوبز انڈسٹری میں ایسے لوگوں کی اکثریت ہے جو کسی کی ترقی پر خو ش نہیں ہوتے ‘ اداکارہ کی انٹر ویو میں گفتگو

اتوار 13 مارچ 2016 12:14

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 مارچ۔2016ء)اداکارہ لیلیٰ نے کہا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں ایسے لوگوں کی اکثریت ہے جو کسی کی ترقی پر خو ش نہیں ہوتے ،شوبز انڈسٹری واحد ایساشعبہ ہوگا جہاں آگے بڑھنے والے کی سب مل کر ٹانگیں کھینچتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ یہاں پر ظاہری طور پر لوگ کچھ اور جبکہ آپ کی پیٹھ کے پیچھے کچھ اور ہوتے ہیں اور ایسے لوگوں کیوجہ سے میرا دل بہت دکھی ہوتا ہے ۔

لیلیٰ نے کہا کہ حسد کینسر سے زیادہ خطرناک بیماری ہے لیکن حیرت ہے کہ لوگ خوشی سے اپنے ساتھ لگاتے ہیں۔ کسی سے حسد کر کے کبھی اپنا بھلا نہیں کیا جا سکتا بلکہ اس سے آپ کی شخصیت کا منفی پہلو سب کے سامنے آتا ہے ۔ میری ہمیشہ دوسروں کی کامیابی پر خوش ہوتی ہوں لیکن یہاں لوگوں کی اکثریت ہے جو اسے منفی انداز میں لیتی ہے اور کامیاب ہونے والے کی ٹانگیں کھینچنے کی کوشش کی جاتی ہے۔