پاکستان بارے شدت پسند رویے سے جمہوریت کے چمپئن بھارت کا چہرہ پوری دنیا میں بے نقاب ہوگیا ‘ شفقت چیمہ

بھارتی انتہا پسندوں کی جانب سے پاکستانی ٹیم کو میگا ایونٹ میں شرکت سے روکنے کیلئے ہتھکنڈے قابل مذمت ہیں

اتوار 13 مارچ 2016 12:12

پاکستان بارے شدت پسند رویے سے جمہوریت کے چمپئن بھارت کا چہرہ پوری دنیا ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 مارچ۔2016ء) سینئر اداکار شفقت چیمہ نے کہا ہے کہ بھارتی انتہا پسندوں کی جانب سے پاکستانی ٹیم کو کرکٹ کے میگا ایونٹ میں شرکت سے روکنے کیلئے ہتھکنڈے قابل مذمت ہیں،پاکستان کے حوالے سے شدت پسند رویے سے جمہوریت کے چمپئن ہونے کے دعویدار بھارت کا چہرہ پوری دنیا میں بے نقاب ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ بھارت میں انتہا پسندی کے عروج پر پہنچنے کے بعد اس کے اپنے لوگ بھی خوفزدہ ہیں۔

پاکستانی حکومت کی جانب سے اپنی ٹیم کی روانگی سے قبل سکیورٹی کی تحریری یقین دہانی کے لئے اسٹینڈ لینا قابل تعریف اقدام ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم کی دعائیں پاکستانی ٹیم کے ساتھ ہیں انشااللہ ہماری ٹیم جیت کر وطن واپس لوٹے گی۔میں یہ بھی کہتا ہوں کہ تم جیتو یا ہارو ہمیں تم سے پیار ہے ۔