رانا داگو بتی صرف دوست ہیں رومانس کی خبریں من گھڑت ہیں‘اادکارہ شریاسارن

اتوار 13 مارچ 2016 11:10

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 مارچ۔2016ء) بالی ڈو اداکارہ شریا سارن نے رانا داگو بتی کے ساتھ رومانس کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اور رانا داگو بتی صرف دوست ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں شریا سارن کا کہنا تھا کہ داگو بتی کے ساتھ ان کے معاشقے کی خبروں سے محظوظ ہو رہی ہوں حالانکہ ان میں کوئی صداقت نہیں ہے۔انھوں نے کہا کہ ان کی ملاقات داگو بتی سے ایک دوست کی سالگرہ تقریب میں ہوئی تھی تاہم بات دوستی سے آگے کبھی نہیں بڑھی۔آج بھی وہ دونوں دوستوں کی طرح ہیں۔

متعلقہ عنوان :