کھیل کو کھیل کی حد تک لینا چاہیے ، جنگ نہیں سمجھنا چاہئے‘ رضا مراد

بھارت میں پاکستانی ڈرامے بے حد مقبول ہیں، موقع ملا تو پاکستانی فلموں میں ضرور کام کرونگا‘ میڈیا سے گفتگو

اتوار 13 مارچ 2016 11:08

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 مارچ۔2016ء) بھارتی اداکار رضا مراد کا کہنا ہے کہ کھیل کو کھیل کی حد تک لینا چاہیے ، جنگ نہیں سمجھنا چاہیے۔بھارت میں پاکستانی ڈرامے بے حد مقبول ہیں، موقع ملا تو پاکستانی فلموں میں ضرور کام کریں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی اداکار رضا مراد نے اسلام آباد سے کراچی پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی بولنگ بہت اچھی ہے۔ٹیم کو اپنی بیٹنگ درست کرنے کی اشد ضرورت ہے۔بیٹنگ درست ہوگی تو پاکستانی ٹیم کی کامیابی یقینی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارتی خواتین اب صرف پاکستانی ڈرامے ہی دیکھتی ہیں۔آج بھی پاکستان کے فنکار اور تبصرہ نگار بھارت آتے ہیں۔پاکستان کے عوام بہت محبت کرنے والے ہیں۔

متعلقہ عنوان :