سرفراز مرچنٹ کو ایف آئی اے کی جانب سے بجھوایا گیا سمن موصول ہو گیا

ہفتہ 12 مارچ 2016 22:57

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 مارچ۔2016ء)منی لانڈرنگ کیس کے اہم ملزم سرفراز مرچنٹ کو ایف آئی اے کی جانب سے بجھوایا گیا سمن موصول ہو گیا، ہفتہ کو نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے منی لانڈرنگ کیس کے اہم ملزم سرفراز مرچنٹ کو ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین پر را سے متعلق الزامات کے لئے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ذریعے سمن بجھوائے گئے ہیں جو انہیں موصول ہو گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

واضح رہے سرفراز مرچنٹ نے ایک انٹرویو میں ایم کیو ایم کے قائد پر سنگین الزامات لگائے تھے۔