سعودی عرب، دہشت گردی کے الزام میں مزید 4افراد کو سزائے موت کی تصدیق

ہفتہ 12 مارچ 2016 21:58

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 مارچ۔2016ء ) سعودی عرب کے 13 ججوں نے دہشت گردی کے الزام میں قصوروار مزید چار افراد کو سزائے موت دینے کی تصدیق کردی جس کے بعد دہشت گردی کے 47 ملزمان کو سزائے موت دینے کے دو ماہ بعد پھر سے ملزمان کو پھانسی دینے کا امکان بڑ ھ گیا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی اخبار 'عکاظ' کی ایک رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے 13 ججوں نے دہشت گردی کے الزام میں قصوروار مزید چار افراد کو سزائے موت دینے کی تصدیق کردی ہے ۔

دہشت گردی کے 47 ملزمان کو سزائے موت دینے کے دو ماہ بعد پھر سے ملزمان کو پھانسی دینے کا امکان بڑھ گیا ہے ۔دو ماہ پہلے سعودی عرب نے شیعہ مذہبی رہنما نمر النمر سمیت 47 افراد کو دہشت گردی کے الزام میں پھانسی دی تھی اور اب مزید چار ملزمان کو سزائے موت دینے کی توثیق ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :