40سال بعد انگولا کے صدر کا اپنے عہدے اورسیاست سے الگ ہونے کا اعلان

ہفتہ 12 مارچ 2016 21:00

لووانڈا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 مارچ۔2016ء)انگولا کے صدر یوزے ایڈوارڈو ڈوس سانتوس نے کہا ہے کہ وہ 2018 میں اپنے عہدے سے الگ ہو جائینگے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق یوزے سانتوس نے 1979ء اقتدار سنبھالا تھا اور وہ تقریبا چار عشروں سے اس افریقی ملک کے صدر ہیں۔ 73 سالہ سانتوس پہلے بھی 3مرتبہ سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کر چکے ہیں۔ اسی وجہ سے عوامی حلقوں کو شبہ ہے کہ اس مرتبہ بھی اپنے اعلان کے باوجود یوزے سانتوس صدارتی عہدہ نہیں چھوڑیں گے۔