چین کابین الاقوامی فضائی روٹس کے لئے بڑے مسافر طیارے ایئر لائنز میں شامل کرنے کا منصوبہ

ہفتہ 12 مارچ 2016 20:42

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 مارچ۔2016ء/شنہوا)چین نے بین الاقوامی فضائی روٹس کے لئے بڑے مسافر طیارے ایئر لائنز میں شامل کرنے کے منصوبے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

چین میں بوئنگ طیاروں کی کمپنی کی جانب سے ہفتہ کو جاری کردہ بیان کے مطابق بین الاقوامی فضائی روٹس پر چینی شہریوں کی سفر کرنے کی تعداد میں گزشتہ پانچ سال میں 140فیصد اضافہ ہوا ہے تا ہم قومی ایئر لائنز ضرورت کے مطابق بڑے مسافر طیارے حاصل نہیں کر رہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ آئندہ سالوں میں بڑے مسافر طیارے ہر صورت چین کی ضرورت ہوں گے ۔