ڈاکٹر طاہر القادری عالمی صوفی کانفرنس میں شرکت کیلئے بھارت روانہ

ہفتہ 12 مارچ 2016 20:24

ڈاکٹر طاہر القادری عالمی صوفی کانفرنس میں شرکت کیلئے بھارت روانہ

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 مارچ۔2016ء) سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری عالمی صوفی کانفرنس میں شرکت کیلئے کینیڈا سے بھارت روانہ ہو گئے، وہ ایمریٹس ایئر لائن کے ذریعے کل 13 مارچ صبح دہلی ایئرپورٹ پہنچیں گے جہاں منہاج القرآن کی مقامی تنظیم کے ذمہ دار اور کارکنان بڑی تعداد میں ان کا پرتپاک استقبال کرینگے۔

(جاری ہے)

سربراہ عوامی تحریک عالمی صوفی کانفرنس سے خطاب کرینگے ،اس کانفرنس میں دنیا کے 40ممالک سے اسلامک سکالرز اور مشائخ شریک ہونگے۔سربراہ عوامی تحریک انڈیا میں فروغ امن نصاب کے حوالے سے مختلف تقریبات کی صدارت کرینگے اور اولیائے اﷲ کے مزارات پر حاضری دینگے۔

متعلقہ عنوان :