ایف آئی اے نے انسانی سمگلنگ میں ملوث تین ایجنٹ گرفتار کرلیے

ہفتہ 12 مارچ 2016 20:17

گوجرانوالہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 مارچ۔2016ء)ایف آئی اے گوجرانوالہ نے انسانی سمگلنگ میں ملوث تین ایجنٹ گرفتار کرلیے ۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے کی ٹیموں نے مختلف چھاپہ مارکارروائیوں کے دوران محلہ نورباوا کے فہدفاروق ‘اکبرراٹھور اوراشتہاری راشد محمود کو گرفتارکرکے ضابطہ کی کارروائی شروع کردی ہے گرفتار ہونے والے ایجنٹ لینڈ روٹ کے ذریعے انسانی سمگلنگ اورلوگوں کو غیرقانونی طریقے سے ترکی کے ذریعے دیگرممالک میں بھجوانے کادھندہ کررہے تھے۔