جنوبی سوڈان میں انسانی حقوق کی پامالیاں عروج پر، اقوام متحدہ نے تازہ رپورٹ جاری کردی

ہفتہ 12 مارچ 2016 20:09

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 مارچ۔2016ء) اقوام متحدہ نے الزام عائدکیا ہے کہ جنوبی سوڈان میں انسانی حقوق کی پامالیاں عروج پر ہیں،فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی ایک تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنوبی سوڈان میں انسانی حقوق کی پامالیاں اپنے عروج پر ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق بچوں اور معذور افراد کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ جنگجوؤں کو حریف گروہوں کی خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کی بھی اجازت حاصل ہے۔ سترہ صفحات پر مشتمل اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایسے شواہد بھی موجود ہیں کہ اس افریقی ملک میں انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب بھی کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :