یورپی یونین اور کیوبا کا کشیدہ تعلقات معمول پر لانے کااتفاق،معاہدہ بھی طے پاگیا

ہفتہ 12 مارچ 2016 20:08

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 مارچ۔2016ء) یورپی یونین اور کیوبا نے اپنے باہمی تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے ایک اہم معاہدے کو حتمی شکل دے دی ہے۔

(جاری ہے)

فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق یورپی یونین کی خارجہ امور کی نگران فیڈریکا موگرینی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اس ڈیل کو سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ایک نئے باب کا آغاز ممکن ہو سکے گا۔ اس ڈیل پر عمل درآمد سے قبل یورپی کمیشن کی طرف سے اس کی منظوری دینا ابھی باقی ہے۔ کیوبا کے وزیر خارجہ نے بھی اس ڈیل کو ایک اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :