شامی فریقین کے درمیان امن مذاکرات کل جنیوا میں شروع ہوں گے

شامی حکومتی وفد آج پہنچے گا،حزب مخالف کے کچھ ارکان کی جنیواآمد،سربراہی عالمی مندوب مستوراکریں گے

ہفتہ 12 مارچ 2016 20:08

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 مارچ۔2016ء) شامی بحران سے نمٹنے کے لیے فریقین کے درمیان مذاکرات کل (پیر کو)شروع ہوں گے،شامی حزب اختلاف اورشامی حکومت نے اپنا سرکاری وفد بھیجنے کی تصدیق کردی ہے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شامی بحران کے حل کے لیے مذاکرات کل پیر سے جنیوا میں شروع ہورہے ہیں جس کی نمائندگی اقوام متحدہ کرے گا،مذاکرات میں شامی حکومت کا وفد وزیرخارجہ ولیدالمعلم کی قیادت میں آج(اتوارکو)جنیوا پہنچے گاجبکہ شامی حزب مخالف کے کچھ نمائندے جنیوا میں پہنچ چکے ہیں جبکہ دیگر ارکان نے بھی جلد پہنچنے کی یقین دہانی کرائی ہے،ادھر میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے عالمی مندوب ڈی مستورانے بتایاکہ شام کے آئندہ انتخابات کے آغاز کا وقت امن بات چیت میں زیربحث لایا جائے گا جس کا انعقاد 14 مارچ کو جنیوا میں مقرر ہے۔

متعلقہ عنوان :