شامی امن مذاکرات طے شدہ پروگرام کے تحت شروع ہونا چاہئیں،جان کیری

ہفتہ 12 مارچ 2016 20:07

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 مارچ۔2016ء) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی ثالثی میں جنیوا میں ہونے والے شامی امن مذاکرات پیر کے دن ہی شروع ہونا چاہییں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جان کیری ہفتے کو اپنے سعودی ہم منصب سے ملاقات کے بعد کہا کہ اگرچہ شامی فورسز کی طرف سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی اطلاعات ہیں لیکن شام میں تشدد میں اسّی تا نوّے فیصد کمی آ چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ روسی اور امریکی مبصرین آج اپنی ملاقات میں شامی جنگ بندی کی مبینہ خلاف ورزیوں کا جائزہ بھی لیں گے۔

متعلقہ عنوان :