پاکستان سے 2018ء میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں نمایاں کمی ہوگی،خواجہ آصف

Zeeshan Haider ذیشان حیدر ہفتہ 12 مارچ 2016 20:04

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 12 مارچ۔2015ء) وفا قی وزیر دفاع وپانی بجلی خواجہ محمد آصف نے سیالکوٹ کی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میں 50لاکھ کا چیک دینے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سے 2018ء میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں نمایاں کمی ہوگی ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ایک ماہ میں سیالکوٹ آئیں گے اور سیالکوٹ سے لاہور تک موٹر ویے کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ موٹر ویے کی تعمیر کے بعد سیالکوٹ سے لاہور کا سفر ایک گھنٹہ دس منٹ ہوگا ۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ آج ماضی کی حکومتوں کی غلطیوں کا خمیازہ آج پوری قوم بھگت رہی ہے ۔خواجہ آصف نے صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ مقصود بھٹی ایڈووکیٹ کو حکومت کی طرف سے پچاس لاکھ روپے کا چیک دیا ۔