آکسیجن گیس بندش معاملہ،پولی کلینک کا ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر فیاض شیخ معطل

ہفتہ 12 مارچ 2016 19:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 مارچ۔2016ء ) وزارت کیڈ نے پولی کلینک ہسپتال میں آکسیجن گیس بندش کے معاملے پر ڈپٹی ایگزیکٹوڈائریکٹر ڈاکٹر فیاض شیخ کو معطل کرکے انکی جگہ ڈپٹی ڈائریکٹر شاہد حنیف کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں ،جس کا باقاعدہ نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا تفصیلا ت کے مطابق 6مارچ کو اچانک آئی سی یو میں آکسیجن گیس بند ہو جانے کے باعث 2مریضوں کی حالت غیر ہو گئی جس پر وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے ایکشن لیتے ہوئے انکوائری کمیٹی تشکیل دی اور اس کمیٹی نے ڈپٹی ڈائریکٹر فیاض شیخ کو قصور وار ٹھہرا کر معطل کر دیا گیا ، جبکہ انکی جگہ ڈپٹی ڈائریکٹر شاہدحنیف کو زمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے واضح رہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر پولی کلینک فیاض شیخ پر مبینہ طور پر جعلی ڈگر اور کرپشن کے الزامات بھی ہیں ۔