فیصل آباد ، اوباش افراد کی تین دوشیزاؤں سے زبردستی جنسی زیادتی

پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے

ہفتہ 12 مارچ 2016 19:46

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 مارچ۔2016ء) مختلف واقعات میں اوباش افراد کی تین دوشیزاؤں سے زبردستی جنسی زیادتی ، پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلے آن لائن کے مطابق تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقہ 17ج ب کی رہائشی سمیرا بی بی نے ملزم عباس کے خلاف پولیس کو درخواست دیتے ہوئے بتایا کہ اس نے مکان کرایہ پر لینا تھا ملکان دیکھنے کے لئے ملزم عباس کے گھر چلی گئی ، ملزم گھر پر اکیلا تھا مکان دکھانے کے بہانے ملزم دوسرے کمرے میں لے گیا اور زبردستی اپنی نفسانی خواہش کا نشانہ بنایا جبکہ تھانہ گڑھ کے علاقہ قصبہ گڑھ کے رہائشی ظہیر عباس کے گھر اوباش شخص ریاست نے اپنے چار ساتھیوں سمیت زبردستی داخل ہو کراہلخانہ کی عدم موجودگی میں ظہیر عباس کی ہمشیرہ منظوراں بی بی کو زبردستی بے آبرو کر دیا ، ملزم کے باقی ساتھی پہرہ دیتے رہے ، علاوہ ازیں ستیانہ چک نمبر 39گ ب کی رہائشی رانی بی بی کے گھر کی دیوار پھلانگ کر ملزم اللہ دتہ نے خاتون کو اپنی ہوس کانشانہ بنایا اور فرار ہو گیا، پولیس نے ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدماد درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :