پنجاب پروٹیکشن آف وومن اگینسٹ وائیلنس بل 2015 ء کی منظوری خوش آئند ہے، کاشف نواز رندھاوا

حکومت خواتین کو معاشرے میں ان کاجائز مقام دلانے اورتحفظ فراہم کرنے کیلئے ترجیحی اقدامات کررہی ہے،رہنماء مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پنجاب

ہفتہ 12 مارچ 2016 19:46

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 مارچ۔2016ء) صوبائی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ( ن ) یوتھ ونگ پنجاب چوہدری کاشف نواز رندھاوا نے کہا ہے کہ معاشرے میں خواتین کے خلاف تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خاتمے کے لئے پنجاب پروٹیکشن آف وومن اگینسٹ وائیلنس بل 2015 ء کی منظوری خوش آئند ہے ۔حکومت خواتین کو معاشرے میں ان کاجائز مقام دلانے اورتحفظ فراہم کرنے کے لئے ترجیحی اقدامات کررہی ہے اور خواتین کا عالمی دن منانے کا مقصد معاشرے کے اس اہم طبقہ کی ترقی کے اقدامات کو آگے بڑھانے کے لئے سماجی شعور اجاگر کرنا ہے۔

خواتین کو بااختیار بنانا پاکستان کے وژن پروگرام کا اہم جزو ہے ۔ پاکستان خواتین کے حقوق کے تحفظ اور صنفی تحفظ اور صنفی مساوات کے حصول کے لئے انتہائی سنجیدہ کوششیں کر رہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف خواتین کو بااختیار بنانے کے بارے میں نئی قومی پالیسی کا اعلان کریں گے جس سے خواتین میں تحفظ کا عملی احساس پیدا ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں خواتین کے خلاف تشدد کے واقعات کے خاتمے کے لئے وومن پروٹیکشن بل حکومت پنجاب کا عظیم کارنامہ ہے جس کی بدولت خواتین پر گھریلو تشدد،جسمانی ومعاشی استحصال اورہراساں کرنے کاسدباب ہوگا ۔

اُنھوں نے کہا کہ مسلم لیگی قائدین کی جانب سے عوام کیساتھ کیا جانیوالا ہر انتخابی وعدہ پورا ہوگا۔ حکومت عوامی و فلاحی مشن کی تکمیل میں کسی سرپھرے سیاستدان کی سازشوں کو رکاوٹ نہیں بننے دے گی۔

متعلقہ عنوان :