اروند کیجریوال کی معروف بزنس مین وجے مالیہ کے ملک سے فرار ہونے پرو زیر اعظم مودی پر شدید تنقید

ہفتہ 12 مارچ 2016 19:27

نئی دہلی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 مارچ۔2016ء ) دہلی کے وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال نے بینکوں کے ہزاروں کروڑ روپے کے قرض کے معاملے میں معروف بزنس مین وجے مالیہ کے ملک سے فرار ہونے پرو زیر اعظم نریندر مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ سی بی آئی براہ راست وزیر اعظم کو رپورٹ کرتی ہے مودی کو یہ جواب دینا چاہئے کہ مالیہ کو ملک سے جانے کی اجازت کیوں دی گئی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں معروف بزنس مین وجے مالیہ کے ملک سے فرار ہونے پرو زیر اعظم نریندر مودی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاکہ کیونکہ مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی)براہ راست وزیر اعظم کو رپورٹ کرتی ہے۔وزیر اعظم کو یہ جواب دینا چاہئے کہ مالیہ کو ملک سے جانے کی اجازت کیوں دی گئی۔

متعلقہ عنوان :