بھارت ،امرتسر کے گرودوارے میں مذہبی کتابوں کی بے حرمتی اور لوٹ مار کے الزام میں3افراد گرفتار

ہفتہ 12 مارچ 2016 19:25

امرتسر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 مارچ۔2016ء ) بھارت کے شہر امرتسر میں پولیس نے گرودوارے میں مذہبی کتابوں کی بے حرمتی کے الزام میں3افراد کو گرفتارکرلیا۔ہفتہ کو بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ امرتسر میں گرودوارے میں مذہبی کتابوں کی بے حرمتی کے الزام میں3افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

گرفتار افراد کی شناخت پریم ٹی ٹو،راجو مسیح اور شمشیر کے نام سے ہوئی ہے جن پر عطیہ باکس سے پیسے چرانے کا بھی الزام ہے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان چوری اور لوٹ مار کی متعدد وارداتوں میں بھی ملوث ہیں جن کے خلا ف مقدمات درج کیے جاچکے ہیں۔واقعہ موسلمانا رامدی والی گاؤں کے ایک گروداوارے میں پیش آیا تھا ،ملزمان کو دیہاتیوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا۔واضح رہے کہ گزشتہ سال پنجاب میں ایسے واقعات کے نتیجے میں ہنگامے پھوٹ پڑے تھے اور مختلف علاقوں میں احتجاج کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :