یمنی فوج نے تعز کا جنوب، مغربی سمت سے محاصرہ ختم کرا لیا
دارلحکومت صنعا میں حوثی نواز قبائلی سرداروں میں پھوٹ پڑ گئی
ہفتہ 12 مارچ 2016 17:17
صنعاء(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 مارچ۔2016ء ) یمنی فوج اور عوامی مزاحمت کاروں نے تعز کا جنوب مغربی سمت سے محاصرہ ختم کرا لیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب تعز کے محاذ پر پیش قدمی کی۔ حوثی ملیشیا نے اس شہر کا گزشتہ 10 مہینوں سے محاصرہ کر رکھا ہے۔تعز کے مغربی محاذ پر ہونے والی اس لڑائی میں حوثی ملیشیا اور علی عبداﷲ صالح کے 37 وفادار جنگجو مارے گئے جبکہ دسیوں دیگر زخم چاٹنے پر مجبور ہوئے۔
ادھر سرکاری فوج نے باغی ملیشیاں کی پسپائی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شہر کی جانب پیش قدمی کی۔یمن کی قومی فوج اور عوامی مزاحمت کاروں نے شہر کے الاقروض محاذ پر ملنے والی کامیابی کے بعد المسراخ ڈائریکٹوریٹ کو باغیوں سے مکمل طور پر خالی کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔(جاری ہے)
اس کامیابی کے بعد آنے والے چند دنوں میں تعز شہر کے محاصرے کے مکمل خاتمے کی امید پیدا ہو چلی ہے۔
سرکاری فوج کے حمایت یافتہ عوامی مزاحمت کاروں نے المظفر ڈائریکٹوری کے الصقر کلب اور پولیس ہیڈکوارٹر کا کنڑول حاصل کر لیا ہے۔ یہ عمارتیں دیر پاشا کالونی میں واقع ہیں۔ یہ کامیابی اس وقت مزاحمت کاروں کے حصے میں آئی جب وہ مضافاتی علاقے الحصب میں واقع پرانے ہوائی اڈے کو چھوڑ کر فرار ہوئے۔ یہ پیش رفت ملیشیاں کی صفوں میں ٹوٹ پھوٹ کی نشاندہی کرتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسڑیلین پاکستانی نینشل ایسوی ایشن اپنا کے زیر اہتمام عید کے موقع پرقیونسلنڈ میں سال 2023 میں سماجی ،معاشرتی اور مذہبی خدمات پر اپنا عید ایوارڈ دیے
-
حماس قیادت دوحا میں رہے گی، قطرکا دو ٹوک پیغام
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
روس اورچین نے باہمی تجارت کیلئے ڈالرکا استعمال ختم کردیا
-
امریکی سینیٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے لئے قانون سازی کی منظوری دے دی
-
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
-
ٹیسلا نے 4 ماہ قبل بنائی گئی یو ایس گروتھ ٹیم کو فارغ کردیا
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان سے سری لنکا کے دورے پر پہنچ گئے
-
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو نئی شاہی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
-
بھارت کا میڈیا عوام کے مسائل اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گن گاتا ہے،راہول گاندھی
-
تارکین وطن کے حوالہ سے صورتحال پر مغرب میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے، ایلون مسک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.