برازیل میں شدید بارشوں نے تباہی مچادی، 19 افراد ہلاک، نظام زندگی درہم برہم ،ہزاروں افراد بے گھر

فضائی اور ریلوے سروس بھی بری طرح متاثر،17 افراد لینڈ سلائیڈنگ 2 افراد پانی میں بہہ جانے سے ہلاک ہوئے ،حکام

ہفتہ 12 مارچ 2016 17:16

سا پالو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 مارچ۔2016ء) برازیل میں شدید بارشوں نے بڑے پیمانے پر تبائی مچادی جس کے نتیجے میں19 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ،بارشوں سے نظام زندگی درہم برہم ہو گیا ،ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے جبکہ فضائی اور ریلوے سروس بھی بری طرح متاثرہوئی ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برازیل کے معاشی دارالحکومت سا پالو اور گردونواح میں شدید بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی دی، سڑکیں اور گلیاں جھیل کا منظر پیش کرنے لگیں جب کہ نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا۔

ریسکیو اہلکاروں کے مطابق 17 افراد لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہلاک ہوئے جب کہ 2 افراد کی موت پانی میں بہہ جانے سے ہوئی۔ ہزاروں کی تعداد میں لوگ بے گھر ہو گئے، سا پالو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن اور ریلوے کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوا۔

متعلقہ عنوان :