بھارتی انسداد دہشتگردی سکواڈ کاگجرات سے پاکستانی شہری کو گرفتارکرنے کا دعویٰ

ہفتہ 12 مارچ 2016 17:16

احمد آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 مارچ۔2016ء)بھارتی ریاست گجرات میں اینٹی ٹیرارسٹ سکواڈ نے پاکستانی شہری کو گرفتارکرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ہفتہ کو بھارتی میڈیا کے مطابق اے ٹی ایس حکام کاکہناہے کہ انہوں نے خفیہ اطلاع پر گجرات بارڈر کے ذریعے لشکر طیبہ اور جیش محمد کے عسکریت پسندوں کے بھارت میں داخلے کی اطلاع کے بعد تحقیقات کے لئے عبدالصمد پرمار کو جام نگر کے علاقے سے گرفتارکیا ہے۔

(جاری ہے)

حکام کاکہناہے کہ عبدالصمد پرمار چار ماہ قبل جام نگر آنے سے پہلے بنگلور گیا تھا۔سپرٹینڈنٹ آف پولیس(اے ٹی ایس)ہیمانشو شکلا کا کہنا ہے کہ عبدالصمد بنگلور میں اپنے بھائی مشتاق پرمار کے ساتھ رہ رہاتھا جو ووٹر شناختی کارڈ حاصل کرنا چاہتاہے،اے ٹی ایس حکام کا کہناہے کہ عبدالصمد پرمار اصل میں بھارت کا شہری تھا جو1977میں پاکستان گیا جہاں اس نے شہریت اور پاکستانی پاسپورٹ حاصل کیاتاہم دو سال پہلے اس نے پاکستانی پاسپورٹ پر نیپال کا سفر کیا اور اس کے بعد بھارت آگیا۔