انگولا کے صدرکا 2018 میں اپنے عہدے سے الگ ہونے کا اعلان

ہفتہ 12 مارچ 2016 15:25

لواندا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 مارچ۔2016ء )انگولا کے صدر یوزے ایڈوارڈو ڈوس سانتوس نے 2018 میں اپنے عہدے سے الگ ہونے کا اعلان کردیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق انگولا کے صدر یوزے ایڈوارڈو ڈوس سانتوس نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2018 میں اپنے عہدے سے الگ ہوجائیں گئے ۔

(جاری ہے)

یوزے سانتوس نے 1979ء اقتدار سنبھالا تھا اور وہ تقریبا چار عشروں سے اس افریقی ملک کے صدر ہیں۔ 73 سالہ سانتوس پہلے بھی تین مرتبہ سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کر چکے ہیں۔ اسی وجہ سے عوامی حلقوں کو شبہ ہے کہ اس مرتبہ بھی اپنے اعلان کے باوجود یوزے سانتوس صدارتی عہدہ نہیں چھوڑیں گے۔