غزہ پراسرائیلی لڑاکا طیاروں کا حملہ ، 10 سالہ فلسطینی بچہ شہید ، بہن شدید زخمی ہو گئی
ہفتہ 12 مارچ 2016 15:24
غزہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 مارچ۔2016ء )فلسطینی شہر غزہ پراسرائیلی لڑاکا طیاروں کے حملے میں 10 سالہ فلسطینی بچہ شہید اور اس کی بہن شدید زخمی ہو گئی ادھر اسرائیلی پولیس نے مغربی اردن میں فلسطینی ٹی وی چینل کے دفتر پر چھاپہ مار کر اسے بند کردیا جبکہ منیجر کو گرفتار کرلیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے بتایا کہ ہے فلسطینی شہر غزہ پراسرائیلی لڑاکا طیاروں کے حملے میں10 سالہ یاسین سلیمان ابوخوصہ شہید جبکہ اس کی 6 سالہ بہن یاسمین شدید زخمی ہو گئیں۔
دونوں بچے اس وقت اسرائیلی بربریت کا شکار ہوئے جب اس کے جنگی طیاروں نے بیت لاھیا میں ایک عسکری اہمیت کے ٹھکانے کو نشانہ بنانا چاہا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے متاثرہ علاقے پر پانچ حملے کئے۔(جاری ہے)
اس سے قبل اسرائیلی فوج نے اعلان کیا تھا کہ غزہ کی پٹی سے جنوبی اسرائیل پر متعدد میزائل فائر کئے گئے جس سے کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔
اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں بتایا کہ میزائل حملوں سے کوئی شخص ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔اسرائیلی اعداد وشمار کے مطابق دو ہزار چار غزہ پر اسرائیلی جنگ کے خاتمے کے بعد سے حماس نے غزہ کی پٹی سے اسرائیل پر کم سے کم 30 میزائل داغے ہیں۔ حالیہ چند مہینوں سے ایسے حملوں کی ذمہ داری متعدد مسلح گروپ تسلیم کرتے چلے آ رہے ہیں، تاہم اسرائیل کی ان حملوں کی ذمہ داری اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے کاندھوں پر ہی ڈالتا چلا آ رہا ہے۔دوسری جانب اسرائیلی فوج نے مغربی اردن میں فلسطینی ٹی وی چینل ”فلسطین ٹو ڈے“ کے دفتر پر چھاپہ مار کر اسے سیل کردیا جبکہ اسکے 34 سالہ منیجر فاروق عائلات کو گرفتار کر لیا۔اسرائیل کی داخلی سلامتی کے ادارے شین بیت نے الزام عائد کیاہے کہ’فلسطینی ٹی وی چینل مغربی کنارے میں جہاد اسلامی کی جانب سے لوگوں کو ترغیب دینے کے لیے استعمال ہورہا تھا اور وہ اسرائیل اور اس کے شہریوں پر حملوں پر اکسا رہا تھا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
-
غزہ سے ملنے والی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا دعوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.