لبنان کے وزیر خارجہ نے حزب اللہ لبنان کو دہشت گرد گروہ قرار دینے کے بارے میں عرب لیگ کے اقدام کو دہشت گردی کے خلاف مہم سے متعلق عرب معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا ہے

ہفتہ 12 مارچ 2016 15:16

بیروت ۔ 12 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 مارچ۔2016ء) لبنان کے وزیر خارجہ جبران باسیل نے ہفتے کے روز ایک بیان میں حزب اللہ لبنان کو دہشت گرد گروہوں کی فہرست میں شامل کئے جانے سے متعلق عرب لیگ کے اقدام پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ لبنان کو دہشت گرد گروہ قرار دینے کے بارے میں عرب لیگ کا اقدام، دہشت گردی کے خلاف مہم کے سلسلے میں اس عرب معاہدے کے منافی ہے جس میں مزاحمت اور دہشت گردی کو الگ الگ قرار دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ادھر غرب اردن کے مختلف علاقوں کے فلسطینیوں نے حزب اللہ لبنان کو دہشت گرد گروہ قرار دینے کے بارے میں عرب لیگ کے اقدام کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔ فلسطینی مظاہرین نے اعلان کیا ہے کہ حزب اللہ کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر کے پوری تحریک مزاحمت کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ فلسطینی مظاہرین کا کہنا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت سے تعلقات رکھنے والوں اور صیہونی غاصبوں کے خلاف جنگ کرنے والوں میں بہت زیادہ فرق پایا جاتا ہے جسے مد نظر رکھے جانے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :