بھارتی ریاست اتر پردیش میں شادی کی تقریب میں ٹرک جا گھسا 11افرد ہلاک اور9 زخمی

ہفتہ 12 مارچ 2016 14:44

نئی دہلی ۔ 12 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 مارچ۔2016ء) بھارتی ریاست اتر پردیش میں شادی کی تقریب میں ٹرک جا گھسا جس کے نتیجے میں 11افرد ہلاک اور9 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق حکام نے کہا ہے کہ فیروز آباد ضلع میں گزشتہ رات شادی کی تقریب تیز رفتار ٹرک جا گھسا جس کے نتیجے میں 8 افراد موقع پر ہلاک اور14 زخمی ہو گئے۔انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو آگرہ ہسپتال منتقل کیا گیا جس میں مزید 3افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ابتدائی تحقیقتات کے مطابق حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔