عرب لیگ کے اجلاس میں عراقی وزیرخارجہ کی حزب اللہ کی حمایت

سعودی مندوب نے ابراہیم الجعفری کی تقریر کا بائیکاٹ کر دیا

ہفتہ 12 مارچ 2016 14:21

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 مارچ۔2016ء)عراقی وزیرخارجہ ابراہیم الجعفری کی جانب سے لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کی حمایت پر سعودی عرب نے سخت برہمی کا اظہار کر دیا ۔ اجلاس کے دوران جب عراقی وزیرخارجہ نے حزب اللہ کی تعریف و توصیف شروع کی تو عرب لیگ میں خادم الحرمین الشریفین کے مندوب احمد بن عبدالعزیز قطان نے اجلاس سے واک آوٴٹ کر دیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ ابراہیم الجعفری نے کہا کہ عراقی شیعہ ملیشیا حشد الشعبی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔عراقی وزیرخارجہ نے لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ پرعاید الزامات کو بھی بے بنیاد قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ حزب اللہ بھی عرب دنیا کی نمائندہ ہے۔ حزب اللہ اور حشد الشعبی نے عرب اقوام کی عزت وقار اور ان کے تحفظ کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں۔ انہیں دہشت گرد قرار دینے والے خود دہشت گرد ہیں۔ابراہیم الجعفری کی تقریر کے دوران سعودی عرب کے مندوبین نے اجلاس کا واک آوٴٹ کر دیا تاہم جب انہوں نے اپنی تقریر مکمل کی تو سعودی وفد واپس اجلاس میں آ گیا تھا۔