بھارت میں پولیس اور باغیوں کے درمیان جھڑپ،بی ایس ایف کے 2 نوجوان ہلاک ،4 زخمی

ہفتہ 12 مارچ 2016 14:00

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 مارچ۔2016ء) بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں سیکورٹی اور نکسل باغیوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں بی ایس ایف کے دو نوجوان ہلاک جبکہ چار دیگر زخمی ہو گئے بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ دونوں فریقین کے درمیان ضلع کانکر میں اس وقت جھڑپ کا آغاز ہوا جب نکسل باغیوں کے گروپ نے باندی پولیس اسٹیشن کی حدود میں سیکورٹی فورسز کے ایک گشتی قافلے پر حملہ کر دیا جھڑپ میں دو بی ایس ایف اہلکار جبکہ چار زخمی ہو گئے ۔

متعلقہ عنوان :