بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر موسم کی خرابی کے باعث 2پروازیں منسوخ، 5تاخیر کا شکار

ہفتہ 12 مارچ 2016 13:48

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 مارچ۔2016ء) بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر موسم کی خرابی کے باعث 2پروازیں منسوخ جبکہ 5تاخیر کا شکار ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو موسم کی خرابی کے باعث بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دو پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ 5 پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ابوظہبی سے آنے والی پرواز پی کے 262دبئی سے آنے والی ای کے 612 تاخیر کا شکار ہوئی جبکہ ارمچی سے اسلام آباد کی پرواز سی زیڈ 6007میں 2گھنٹے کی تاخیر ہوئی ہیں ۔

راسل خیمہ سے اسلام آباد کی پرواز جی نائین 628میں 3گھنٹے کی تاخیر ہوئی اور دبئی سے اسلام آباد کی قومی پرواز پی کے 234میں 2گھنٹے تاخیر ہوئی جبکہ گلگت سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 606 تاخیر کا شکار ہوئی جبکہ موسم کی خرابی کے باعث اسکردو سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 452 اور اسلام آباد سے اسکردو کی پرواز 451 کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :