کل سوموار کو شامی حزب اختلاف اور حکومت کے درمیان ہونے والے مذکرات تاخیر کا شکار ہوسکت ہیں ،جان کیری

ہفتہ 12 مارچ 2016 13:28

ریاض ۔ 12 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 مارچ۔2016ء) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ کل سوموار کو جینوا میں شامی حزب اختلاف اور حکومت کے درمیان ہونے والے مذکرات تاخیر کا شکار ہوسکتے ہیں اپنے دورہ سعودی عرب کے اختتام پر صحا فیوں سے گفتگو کرتے ہوے انہنوں نے کہا امریکی سفارتکار عمان اور جنیوا میں روسی نمایندوں سے ملاقات کریں گے جہاں مذکرات کے بارے تمام جزیئات اور تفاصیل پر گفتگو کی جاے گی۔

(جاری ہے)

جان کیری نے کہا کہ وہ روسی وزیر خارجہ سے ملاقات کریں گے اور انہیں امیند ہے کہ شامی بحران کا حل جلد تلاش کر لیا جاے گا۔

متعلقہ عنوان :