17سال کے افراد صدارتی پرایمری انتخابات میں ووٹ ڈال سکتے ہیں امریکی جج

ہفتہ 12 مارچ 2016 13:28

اوہایو ۔ 12 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 مارچ۔2016ء) امریکی ریاست اوہایو کے جج نے اپینے فیصلے میں کہا ہے کہ امریکی صدارت کے لے جاری پرایمری انتخابات میں 17سال کے نوجوان بھی اپنا حق راے دہی استعمال کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے فیصلے میں جج رچڑڈ فراے نے کہا ہے کہ وہ تمام راے دہندگان جو اس سال نومبر تک 18سال کے ہو کر صدارتی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے اہل ہونگے انہیں صدارتی امیدواروں کے چناو کا بھی بھرپور حق حاصل ہے لہذا وہ تمام نوجواں جن کی عمر اس وقت 17 سال 4ماہ ہے وہ صدارت کے لے جاری پرایمری انتخابات میں بھی اپنا حق راے دہی استعمال کر سکتے ہیں۔

امریکی تجزیہ نگاروں کے مطابق اس فیصلے کا سب سے زیادہ فائدہ صدارتی امید وار بین سینڈر اٹھا سکتے ہیں جو جوانسال امریکی ووٹرز میں کافی مقبول ہیں۔

متعلقہ عنوان :