گجرات ‘ نواحی گاؤں چک ستیا میں آوارہ کتے کمسن بچی کی میت قبر سے نکال کر نوچتے رہے

ہفتہ 12 مارچ 2016 13:16

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 مارچ۔2016ء) گجرات کے نواحی گاؤں چک ستیا میں آوارہ کتے کمسن بچی کی میت قبر سے نکال کر نوچتے رہے۔

(جاری ہے)

چک ستیا کے مظہر باجوہ کی کمسن بچی 25 روز قبل وفات پا گئی تھی جسے قریبی قبرستان میں دفن کیا گیا تاہم گزشتہ روز آوارہ کتے بچی کی میت کو نکال کر نوچ رہے تھے جسے لوگوں نے کتوں سے بچا کر غسل اور کفن پہنا کر دوبارہ سپرد خاک کر دیا۔ علاقہ کے مکینوں کے مطابق آوارہ کتوں کی بہتات کی وجہ سے بچے اور خواتین سخت پریشانی میں مبتلا ہیں جبکہ یہ آوارہ کتے کئی لوگوں کو کاٹ بھی چکے ہیں۔ عوامی سماجی حلقوں نے ڈی سی او گوجرانوالہ اور اعلیٰ حکام سے جلد قبرستان کی چار دیواری کی تعمیر اور آوارہ کتوں کو تلف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :