وزیراعظم نے سندھ حکومت کی درخواست پر غلام حیدر جمالی کی جگہ اے ڈی خواجہ کو نیا آئی جی مقرر کرنے کی منظوری دیدی

ہفتہ 12 مارچ 2016 13:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 مارچ۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے سندھ حکومت کی درخواست پر غلام حیدر جمالی کی جگہ اے ڈی خواجہ کو نیا آئی جی مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق سندھ حکومت نے آئی جی پولیس کے لئے وزیراعظم نواز شریف کو اے ڈی خواجہ اور نثار مہر سمیت 3 نام ارسال کئے تھے، وزیراعظم نواز شریف نے مشاورت کے بعد اللہ دینو خواجہ کو نیا آئی جی سندھ پولیس مقرر کرنے کی منظوری دیدی ہے اور بہت جلد اس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا جائیگا۔

اے ڈی خواجہ کا تعلق ٹنڈو محمد خان سے ہے اور وہ سندھ کے 6، 7 اضلاع میں ایس ایس پیز بھی رہ چکے ہیں ‘انھیں بہترین ریکارڈ اور تجربے کی بنیاد پر آئی جی سندھ پولیس تعینات کیا گیا۔واضح رہے کہ غلام حیدر جمالی کے خلاف کرپشن، خلاف ضابطہ تقرریاں اور عدالتی احکامات کی خلاف ورزی سمیت متعدد مقدمات سندھ ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہیں جس کی وجہ سے وہ صوبائی حکومت کے لئے بھی مشکلات کا باعث بن رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :