جنوبی وزیرستان ‘ پولیٹیکل انتظامیہ نو مغوی اہلکاروں کو تلاش کر نے کیلئے سلیمان خیل قبیلے کے عمائدین کو دو دن کی مہلت دیدی

ہفتہ 12 مارچ 2016 13:16

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 مارچ۔2016ء) جنوبی وزیرستان کی پولیٹیکل انتظامیہ نے لاپتہ ہونے والے فاٹا ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے پانچ ملازمین اور چار محافظوں کو تلاش کرنے کیلئے سلیمان خیل قبیلے کے عمائدین کو دو دن کی مہلت دیدی۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق، نائب پولیٹیکل ایجنٹ سعد قیصرانی نے قبیلے کے عمائدین سے ملاقات کرتے ہوئے ان پر زور دیا کہ نو لاپتہ افراد کو (آج)اتوار تک پیش کر دیا جائے ‘بصورت دیگر پورے قبیلے کے خلاف ایف سی آر کے اجتماعی ذمہ داری قانون کے تحت سخت کارروائی کی جائیگی۔ایف سی آر کے تحت کسی بھی قبیلے کی پوری جائیداد ضبط کرنے کے ساتھ ساتھ مراعات معطل کی جا سکتی ہیں۔اس کے علاوہ قبائلیوں کو لاپتہ افرا د کی رہائی تک زیر حراست بھی رکھا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :