صدر اوباما نے جنرل کرٹس اسکپراٹی کو نیٹو کا ٹاپ کمانڈر نامزد کر دیا ‘نیٹو نے نامزدگی کی منظوری دیدی

ہفتہ 12 مارچ 2016 12:33

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 مارچ۔2016ء) امریکی صدر باراک اوباما نے جنرل کرٹس اسکپراٹی کو نیٹو کا ٹاپ کمانڈر نامزد کردیا ‘ نیٹو نے نامزدگی کی منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

پینٹاگون کے مطابق جنرل کرٹس اسکپراٹی اس وقت جنوبی کوریا میں امریکی فوج کے کمانڈر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں اور وہ جنرل فلپ بریڈ لووکی جگہ نیٹو سپریم الائیڈ کمانڈر یورپ کا عہدہ سنبھالیں گے۔اس اقدام کا مقصد مشرقی یورپ میں روس کی جانب سے خطرات کے خلاف نیٹو کی پوزیشن مضبوط بنانا ہے۔ نیٹو کے اعلامیے کے مطابق تنظیم نے جنرل کرٹس اسکپراٹی کی نامزدگی کی منظوری دے دی ہے۔

متعلقہ عنوان :