امریکہ میں مسلم خواتین نے مارشل آرٹس سیکھنا شروع کردیا

ہفتہ 12 مارچ 2016 11:53

امریکہ میں مسلم خواتین نے مارشل آرٹس سیکھنا شروع کردیا

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 مارچ۔2016ء) امریکہ میں مسلمانوں کے خلاف جرائم میں اضافے کے بعد مسلم خواتین نے اپنے دفاع کے لیے مارشل آرٹس سیکھنا شروع کردیا۔

(جاری ہے)

امریکہ میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم میں اضافے کے بعد واشنگٹن میں مصری نژاد امریکی رائٹس گروپ کی جانب سے مسلم خواتین کیلئے مارشل آرٹس کے تربیتی پروگرام کا آغاز کردیا ہے ۔درجنوں مسلم خواتین ان تربیتی کورسز میں حصہ لے رہی ہیں تاکہ وہ ایسے نفرت انگیز حملوں کے خلاف اپنا دفاع کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :