امریکہ ‘ ریپبلکن پارٹی کا صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ میں شامل ڈونلڈ ٹرمپ نے شکاگو میں ہونے والی ریلی کو منسوخ کر دیا

ہفتہ 12 مارچ 2016 11:40

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 مارچ۔2016ء) امریکہ میں ریپبلکن پارٹی کا صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ میں شامل ڈونلڈ ٹرمپ نے شکاگو میں ہونے والی ریلی کو منسوخ کر دیا ہے۔انھیں یہ ریلی پرتشدد احتجاج کے باعث پولیس سے مشاورت کرنے کے بعد حفاظت کے پیشِ نظر منسوخ کرنا پڑی۔ڈونلڈ ٹرمپ کے خطاب سے قبل جلسہ گاہ جو ایلانوئے یونیورسٹی تھی کے باہر سینکڑوں مظاہرین اکھٹے ہوگئے۔

(جاری ہے)

آڈیٹوریم کے اندر ٹرمپ کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان لڑائی شروع ہوگئی جو جھنڈے لہرا کر نعرے لگا رہے تھے۔گزشتہ روز 32 افراد کو ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سینٹ لوئس میں منعقد کی جانے والی ریلی میں احتجاج کے بعد حراست میں لیا گیا۔خیال رہے امریکہ میں ریپبلکن پارٹی کا صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ میں شامل ڈونلڈ ٹرمپ تین مزید ریاستوں مشی گن، مسیسپی اور ہوائی سے بھی کامیاب ہوگئے ‘گذشتہ روز رپبلکن پارٹی کا صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ میں شامل مارکو روبیو نے ریاست فلوریڈا کے شہر میامی میں ایک ٹیلی ویژن مباحثے کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کے یہ کہنے پر کہ اسلام امریکہ سے نفرت کرتا ہے ان پر سخت تنقید کی تھی ۔

متعلقہ عنوان :