دولت اسلامیہ کی چوری شدہ فائلز میں پیرس میں حملہ کرنے والے تین افراد کے نام بھی شامل ہیں ‘جرمن میڈیا

ہفتہ 12 مارچ 2016 11:40

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 مارچ۔2016ء) جرمن میڈیا نے کہاہے کہ دولت اسلامیہ کی چوری شدہ فائلز میں پیرس میں حملہ کرنے والے تین افراد کے نام بھی شامل ہیں۔یہ خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ان تینوں نے پیرس میں گذشتہ برس ہونے والے حملوں میں سب سے بدترین حملے میں کیے جن میں 90 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ان چوری شدہ فائلزکو جرمنی، برطانیہ اور شام کے میڈیا نے حاصل کیا جن کے مطابق دولتِ اسلامیہ میں 40 ممالک کے لوگ بھرتی ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ اس سے قبل جرمنی کے وزیرِ داخلہ ٹوماس ڈی میزیئر نے اس توقع کا اظہار کیا کہ دولت اسلامیہ میں بھرتی ہونے والے سینکڑوں افراد کے کوائف چوری شدہ فائلوں موجود ہیں۔اس تنظیم کے سرکاری فارم میں تنظیم میں بھرتی ہونے والوں کے نام، پتے، فون نمبر اور ان کے فن اور صلاحیت کے بارے میں لکھا گیا ہے۔ایک اندازے کے مطابق اس تنظیم میں بھرتی ہونے والوں کی تعداد 22 ہزار ہے ‘بھرتی ہونے والوں میں سیمی ایمور، فواد محمد، عمر اسماعیل مصطفی کا نام بھی شامل ہے۔جرمنی کے پبلک براڈکاسٹرز ڈبلیو ڈی آر اور این ڈی آر سمیت ایک ڈیلی روزنامے نے ان دستاویزات کو حاصل کیا ۔ڈبلیو ڈی آر نے کہا کہ یہ تینوں حملہ آور دولتِ اسلامیہ میں 2013 اور 2014 میں شامل ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :