مراکش کا شہری اپنی بیوی کو دفنائے جانے کے دو سال بعد ٹی وی شو پر دیکھ کر حیران رہ گیا
ہفتہ 12 مارچ 2016 11:38
رباط (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 مارچ۔2016ء) مراکش کا ایک شہری اپنی بیوی کو دفنائے جانے کے دو سال بعد ٹی وی شو پر دیکھ کر حیران رہ گیا۔ابراغ محمد مراکش صوبہ ازلال کے رہائشی ہیں جنہوں نے 2014 میں ایک کار حادثے کے بعد اپنی بیوی کے انتقال کے بعد انہیں دفنا دیا تھا۔حادثے کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں بتایا کہ ان کی بیوی ممکنہ طور پر بچ نہیں پائیں گی اور انہیں میڈیکل بلز بھر دینے چاہئیں ‘جب وہ پیسے لیکر واپس ہسپتال پہنچے تو انہیں بتایا گیا کہ ان کی بیوی انتقال کرگئیں۔
انہوں نے مقامی ٹی وی چینل کو بتایا کہ میری بیوی کی لاش کو تابوت کے اندر کفن سے لپیٹا گیا تھاتاہم دو سال بعد ابراغ محمد کی بیوی کو المختفون نامی ایک پروگرام پر دیکھا گیا جس پر اپنے پیاروں سے بچھڑ جانے والوں کیلئے کوششیں کی جاتی ہیں۔(جاری ہے)
پروگرام پر خاتون نے فون کرکے بتایا کہ ان کا اپنے شوہر سے رابطہ ختم ہوگیا ہے اور انہوں نے پروگرام پر اپنا نام اور پتہ بھی لکھوایا۔
پروگرام دیکھنے والے عزیزوں نے ابراغ محمد کو فوری طور پر یہ خبر سنائی جو یہ سن کر حیران رہ گئے۔انہوں نے ہسپانوی پریس کو بتایا کہ مجھے علم نہیں تھا کہ جو لاش میں نے دفنائی وہ کسی اور کی تھی اور میری بیوی زندہ ہیں تاحال یہ واضح نہیں کہ اس معاملے میں گڑبڑ کہاں ہوئی اور خاتون کو رابطہ کرنے میں دو سال کیوں لگے تاہم ایک تھیوری یہ پیش کی جارہی ہے کہ ان کی یادداشت چلی گئی تھی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
عازمین سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والی جعلی حج کمپنیوں کے فراڈ کا نشانہ بننے سے بچیں، سعودی وزارت حج
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.