بغداد میں ہونے والے بم دھماکے میں ایک شخص جاں بحق ،5 افراد زخمی

ہفتہ 12 مارچ 2016 11:36

بغداد ۔ 12 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 مارچ۔2016ء) عراق کے دارالحکومت بغداد میں ہونے والے بم دھماکے میں ایک شخص جاں بحق ،5 افراد زخمی ہو گئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق بم دھماکہ بغداد کے مشرقی علاقے میں ہوا جس میں ایک شخص جاں بحق اور5 افراد زخمی ہو گئے۔ جمعے کے روز بھی بغداد کے جنوبی علاقے میں رضاکار فورس الحشدالشعبی کے ایک کمانڈر کی گاڑیوں کے قافلے پر دہشت گردانہ حملہ ہوا جس میں دو افراد زخمی ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب بغداد کے آپریشنل کمانڈر نے اعلان کیا ہے کہ بغداد کے مضافاتی علاقوں میں کم از کم 10 داعش دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ ادھر شمالی عراق میں کرکوک کی صوبائی کونسل کے رکن نے کہا ہے کہ کرکوک کے جنوبی علاقے پر داعش کے کیمیائی حملے میں زخمی ہونے والا ایک عراقی بچہ جاں بحق ہو گیا۔ کرکوک کے گورنر نے کہا ہے کہ کرکوک پر داعش کے کیمیائی حملے کی تحقیقات کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو جلد ہی تحقیقاتی نتائج کا اعلان کر دے گی۔ واضح رہے کہ داعش نے جنوبی کرکوک کے تازہ نامی رہائشی علاقے پر کیمیائی مواد کے حامل 40 مارٹر گولے فائر کئے تھے جس کے نتیجے میں اس علاقے کے300 افراد متاثر ہوئے تھے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :