غزہ پر اسرائیلی لڑاکا طیاروں کے حملے میں ایک کمسن فلسطینی بچہ شہید اور تین دیگر زخمی

ہفتہ 12 مارچ 2016 11:35

تہران ۔ 12 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 مارچ۔2016ء) غزہ پر اسرائیلی لڑاکا طیاروں کے حملے میں ایک کمسن فلسطینی بچہ شہید اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے ہفتے کی صبح غزہ کے شمال میں واقع علاقے بیت لاہیہ میں حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ سے متعلق ایک مرکز کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک کمسن فلسطینی بچہ شہید اور تین زخمی ہو گئے۔ واضح رہے کہ2014ء میں اسرائیلی حکومت کی جارحیت کے نتیجے میں ہونے والی50 روزہ جنگ کے بعد مصر کی زیر نگرانی عمل میں لائے جانے والی فائر بندی کے سمجھوتے بعد سے اب تک اسرائیلی حکومت کی جانب سے اس سمجھوتے کی بارہا خلاف ورزی کی جا چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :