یمن میں فوج اور رضاکار فورسزکا کئی اسٹریٹیجک علاقوں پر مکمل کنٹرول

ہفتہ 12 مارچ 2016 11:35

صنعاء ۔ 12 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 مارچ۔2016ء) یمن میں فوج اور رضاکار فورسز نے کئی اسٹریٹیجک علاقوں پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا۔

(جاری ہے)

یمنی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے صوبے مآرب میں جبل رشا اور کئی اہم علاقوں پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا۔ واضح رہے کہ گذشتہ سال مارچ سے جنگ میں اب تک ہزاروں یمنی عام شہری شہید و زخمی جبکہ ہزاروں یمنی شہری بے گھر بھی ہوئے ہیں اور ملک کی80 فیصد سے زائد بنیادی تنصیبات بھی تباہ ہو گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :